• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں منشیات کیخلاف آگہی واک اور سیشن کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں منشیات کے خلاف آگاہی واک اور سیشن کا انعقاد، شرکاء نے منشیات کے خلاف نعرے درج پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ مختلف مقامات پر لگائے گئے آگاہی پوسٹرز کے ذریعے منشیات کے جسمانی، ذہنی، سماجی اور تعلیمی نقصانات کو اجاگر کیا گیا آگاہی سیشن میں مہمان خصوصی کرنل (ر) وقار اعظم، ڈائریکٹر سی این ایف ملتان ڈویژن اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن ملتان ڈویژن بتایا کہ منشیات نہ صرف فرد کی صحت اور مستقبل کو تباہ کرتی ہے بلکہ خاندان اور معاشرے پر بھی گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ منشیات جدید معاشرے بالخصوص نوجوانوں کو درپیش سب سے اہم چیلنجز میں سے ایک ہے نوجوان نسل خصوصاً طالبات قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کا منشیات جیسے مہلک رجحان سے محفوظ رہنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ملتان سے مزید