• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ خسارے والے بجلی فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کریں، وزیراعظم

اسلام آباد (رانا غلام قادر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زیادہ خسارے والے فیڈرز کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے جس سے خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے نقصانات میں کمی اور ان علاقوں میں بجلی مسلسل میسر ہوگی۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم نے جواہرات و قیمتی پتھروںکے شعبے کی اصلاحات اور اسے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے قومی پالیسی فریم ورک کی اصولی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے سولرائزیشن اور بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری و دیگر سرکاری حکام شریک تھے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ خسارہ کرنے والے بجلی کے فیڈرز کمیونٹی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے پیسکو(PESCO) اور کیسکو(QESCO) کے زیادہ نقصان میں چلنے والے فیڈرز میں فی الفور پائیلٹ پراجیکٹس کا اجرا کرنے اور پائلٹ پراجیکٹس کو کامیاب بنانے کیلئے علاقے کے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور کمیونٹی کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

اہم خبریں سے مزید