کراچی (ثاقب صغیر) ایف آئی اے امیگریشن کراچی میں 29 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے،ایران کے لیے فیری سروس شروع ہونے کے پیش نظر 14 اہلکاروں کو کراچی سی پورٹ میں تعینات کیا گیا ہے، تبادلے کیے جانے والوں میں 3 سب انسپکٹر ، 10 اے ایس آئی، 6 ایچ سی اور 10ایف سی شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن شہزاد اکبر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 7افسران و اہلکاروں کے تبادلے کر کے انھیں کراچی ائیر پورٹ پر ارائیول پر تعینات کیا گیا ہے، 8کو ڈیپارچر میں جبکہ 14 افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کراچی سی پورٹ میں کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ایران کے لیے فیری سروس کے آغاز پر کراچی سی پورٹ پر امیگریشن کے عمل کے پیش نظر افسران و اہلکاروں کی تعیناتی سی پورٹ میں کی گئی ہے۔