• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روز ویلٹ ہوٹل نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا موجودہ عمل منسوخ

اسلام آباد (ساجد چوہدری) نجکاری کمیشن بورڈ نے اہم فیصلے کرتے ہوئے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی لمیٹڈ کے 51فیصد شیئرز کاجاری مذاکراتی فروخت کا عمل ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کے موجودہ عمل کو بھی منسوخ کر دیا، بورڈ نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو ارسال کرنے، حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لئے ٹرانزیکشن کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دیدی، HBFCLکے51 فیصد شیئرز کا  جاری فروخت کا عمل ختم کرنے کی سفارش، نجکاری کمیشن بورڈ  کی    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کابینہ کمیٹی  کو ارسال کرنےمنظوری، جمعہ کو نجکاری کمیشن (پی سی) بورڈ کا 247 واں اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اہم خبریں سے مزید