• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہیہ جام کی قانون میں اجازت نہیں، رانا ثناء اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پہیہ جام کی قانون میں اجازت نہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابرائے اطلاعات شفیع جان نے کہا کہآٹھ فروری کی کال پی ٹی آئی من و عن قبول کرتی ہے اور اس پر عمل کریگی۔ ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا کہ ایران کے اسٹیک ہولڈر جانتے ہیں کہ تبدیلی ناگزیر ہے ۔ وہ جیو نیوزپر شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید