اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ٹاپ بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ؛ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر اوروفاقی سیکریٹری پیٹرولیم محمد مومن آغا تبدیل، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت ،سپیشل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن مرزا ناصر الدین مشہود کو سیکریٹری پیٹرولیم کا عارضی چارج تفویض کیا گیا ،وزیر اعظم کی منظوری سےبر یگیڈیئر جمیل ا لر حمن ڈائریکٹر جنرل نیب مقرر ،ماجد عباس ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور تعینات ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تبادلے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ22 کے افسرمرزا ناصر الدین مشہود کو سیکریٹری پیٹرولیم کا عارضی چارج تفویض کیا گیا ،جو کہ مستقل سیکرٹری کی تعیناتی تک برقرار رہے گا۔وزیر اعظم نےآرمرڈ کور سے تعلق رکھنے والے سرونگ بر یگیڈیئر جمیل ا لر حمن کو ڈائریکٹر جنرل نیب مقرر کرنے کی منظوری دی ۔ ان کی تقرری اسکانمنٹ ( secondment) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹریوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ انیس کے افسر ماجد عباس کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات کیا گیا ۔