• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کو کسی بھی وقت کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں، ٹرمپ

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں عالمی قانون کی کوئی پرواہ نہیں ، فوج کو کسی بھی وقت کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتا ہوں ، میری اپنی سوچ اور اخلاقیات کی اپنی حدود ہیں اور اسی کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، صدر ٹرمپ کو داخلی اور عالمی سطح پر مسائل کا سامنا ، امیگریشن حکام کے ہاتھوں مزید دو افراد ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق وینزویلا کا کنٹرول سنبھالنے اور ساحلوں کی فوجی ناکہ بندی کے بعد اب تک وینزویلا سے تیل کی شپمنٹ میں شریک پانچ آئل ٹینکروں پر امریکی فوج اور کوسٹ گارڈ کی تحویل اور ایکشن نے امریکی صدر ٹرمپ کیلئے امریکا روس کشیدگی میں اضافہ کے علاوہ انٹرنیشنل قانون اور دیگر مسائل پیدا کر دیئے ہیں۔ داخلی محاذ پر صورتحال امریکا کے داخلی محاذ پر امریکی امیگریشن فورس (ICE) کے ہاتھوں ریاست مینی سوٹا میں ایک پیدائشی امریکی شہری خاتون کی ہلاکت، اور ریاست اوریگون میں مزید دو افراد کی امیگریشن حکام کی فائرنگ سے ہلاکت کے واقعے نے ایک سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے، جو صدر ٹرمپ کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ روس اور یوکرین کی صورتحال دوسری جانب روس نے یوکرین میں نیوکلیئر ہتھیار لے جانے والے ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے جس سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ وینزویلا پر امریکی ناکہ بندی کے بعد روس، چین اور دیگر متاثرہ ممالک کا جوابی ردعمل ابھی تک صرف سفارتی سرگرمیوں تک محدود ہے، لیکن عالمی صورتحال مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ سخت گیر پالیسیاںصدر ٹرمپ اپنی عوامی مقبولیت پر منفی اثرات کے باوجود اپنی سخت گیر حکمت عملی میں لچک دکھانے سے انکاری ہیں اور اپنی پالیسیوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ اپنی حکمت عملی کو واضح کرنے کیلئے امریکی آئل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس جانے کی تیاری میں ہیں تاکہ وہ اپنے محتاظ رویئے ، خدشات اور وینزویلا میں سرمایہ کاری کے بارے میں اپنا موقف بیان کرسکیںدیکھیں سخت گیر ٹرمپ کیا موقف اختیار کرتے ہیں اور دنیا کو کس سمت لے جانے کا رسک بھی لیتے ہیں۔قبل ازیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وہ اپنی فوج کو کسی بھی ملک پر حملے کا حکم دے سکتے ہیں۔ ان کے بقول انہیں یہ حکم دینے کا مکمل اختیار ہے کیوں کہ وہ اپنے ملک کے کمانڈر انچیف ہیں اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

اہم خبریں سے مزید