کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر و لاگت میں اضافے پر اظہار تشویش، شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عمل درآمد اور جاری منصوبوں کو مکمل کئے بغیر نئے منصوبے شروع نہ کرنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام متعلقہ محکموں کو سخت ہدایت دی کہ وہ تمام منظور شدہ منصوبوں کی بروقت تکمیل، معیار کی سخت پاسداری، اور منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کو یقینی بنائیں،وزیر اعلیٰ ہاوس سندھ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سعید غنی، ناصر شاہ، جام خان شورو، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نجم شاہ، ہوم سیکرٹری اقبال میمن، ڈی جی پی اینڈ ڈی الطاف ساریو اور دیگر شامل تھے۔