• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی گروپ کے وفد کی بلال بن ثاقب سے ملاقات، سینئر حکام بھی شریک

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)متحدہ عرب امارات کے ڈیماک گروپ اور فن ٹیک پلیٹ فارم پرائپیکو کے اعلی ٰ سطح وفد نےپاکستان ورچوئل ایسٹ اتھارٹی کا دورہ کیا اور رئیل ورلڈ ایسٹ ٹوکنائزیشن کے قومی ایجنڈے سے متعلق ہونیوالی پیش رفت پراہم اجلاس میں شرکت کی، رئیل اسٹیٹ، سرکاری اثاثوں ،مستقبل کے قرض جاتی آلات کی ٹوکنائزیشن کو منظم ریگولیٹری فریم ورک تحت فروغ دینے پر تبادلۂ خیال ،یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں متحدہ عرب امارات کے ڈیماک گروپ اور اس کے ڈی ایف ایس اے لائسنس اور رئیل ایسٹیٹ فن ٹیک پلیٹ فارم پرائپکو کے اعلی ٰ قیادت شریک ہوئی ، متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت ڈیماک گروپ کی ایم ڈی اور پرائیپکو کی چیف ایگزیکٹو آفیسر امیرہ حسین ساجوانی نے کی، وفد میں ڈیماک کیپٹل کے نائب صدر سرمایہ کاری عیسیٰ ابراہیم ، جنرل منیجر ٹوکنائزیشن پرائپکو ، جوزف ایل عام, چیف کمرشل آفیسر ون ہومز عاقب حسن اورچیئرمین ون گروپ ذیشان شاہ،شامل تھے، اجلاس میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی کی بھی شرکت کی ، اجلاس میں رئیل اسٹیٹ، سرکاری اثاثوں اور مستقبل کے قرض جاتی آلات کی ٹوکنائزیشن کو ایک منظم ریگولیٹری فریم ورک کے تحت فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاگیا ، اجلاس کی صدارت پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کی ، اجلاس میں اتھارٹی کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے ، اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ٹوکنائزیشن کو ایک سٹریٹجک معاشی ٹول کے طور پر استعمال کیا جائے تاکہ غیر فعال اثاثوں کو فعال بنایا جا سکے، اورغیر ملکی او بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلیے راغب کیا جا سکے،اور بغیر کسی اضافی مالی دباؤ کے مالیاتی شفافیت میں اضافہ کیا جا سکے،ڈیماک گروپ متحدہ عرب امارات میں قائم ایک عالمی نجی رئیل سٹیٹ اور سرمایہ کاری گروپ ہے۔ اس کے منصوبے 15 سے زائد ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں، یہ گروپ خطے کے بڑے پیمانے پر رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور سرمایہ کاری پلیٹ فارمز میں شمار کیا جاتا ہے، اجلاس سے خطاب کرتےہوئے پاکستان ورچوئل ایسٹ اتھارٹی کےچیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان ٹوکنائزیشن کو ایک محدود مالی تصور نہیں بلکہ ایک قومی معاشی محرک کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ رئل اسٹیٹ اس سفر کا قدرتی نقطۂ آغاز ہے،تاہم ہمارا وژن سرکاری اثاثوں اور مستقبل کے قرض جاتی آلات تک پھیلا ہوا ہے، پرائپکو ایک ڈی ایف ایس اے سے لائسنس یافتہ اور ریگولیٹڈ رئیل سٹیٹ فن ٹیک پلیٹ فارم ہےاس پلیٹ فارم نے دبئی میں متعدد ریگولیٹڈ ٹوکنائزڈ رئیل اسٹیٹ آفرنگز کامیابی سے مکمل کی ہیں ا س کا ماڈل آمدن پیدا کرنے والے اثاثوں میں جزوی ملکیت کو شفاف آن چین ریکارڈز اور ایک باقاعدہ ریگولیٹڈ فریم ورک کے تحت سرمایہ کاروں کی شرکت کے ذریعے ممکن بناتا ہے،پرائپکو کی پہلی ٹوکنائزڈ پراپرٹی آفرنگ ایک ہی دن میں مکمل طور پر فنڈڈ تھی جس میں 40 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے حصہ لیا، اور اس طرح ریگولیٹڈ ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے شعبے میں علاقائی سطح پر ایک نمایاں مثال قائم کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید