• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیوں میں پھر ردو بدل

اسلام آباد( رانا غلام قادر )بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس (NMC) کیلئے گریڈ 19 کے نامزد افسران میں تیسری مرتبہ ردوبدل کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےپانچ افسران کی نامزدگی منسوخ اور 18کی اضافی نامزدگی کی ہے۔ 9کے تربیتی اسٹیشنز تبدیل ۔ فہرست میں پولیس ، ایڈ منسٹر یٹو ،کسٹم ، آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے افسران شامل۔جن پانچ افسران کی نامزدگی منسوخ کی گئی ان میں پولیس سروس کے ایس ایس پی جعفرآباد کامران نواز پنجوتھا، کسٹمز سروس کے ڈائریکٹر (آپریشنز) آئی پی آر ای (نارتھ) خیال محمد، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی ثناء عمر، ڈی جی ایم ای آر سی وزارت تعلیم بلوچستان ذوالفقار جتوئی اور چیف پروگرام مینیجر ریفارم سپورٹ یونٹ سندھ جنید حمید سموں شامل ہیں۔جن 18 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ان میں ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمیٰ سلیمان، اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب رانا طاہر رحمان، سیکرٹری ایف بی آر (ہیڈ کوارٹرز) محمد ابراہیم، پوسٹ ماسٹر جنرل (ایڈمن) سدرن پنجاب سرکل ملتان سیف اللہ، ڈائریکٹر ایڈمن ورکرز ویلفیئر فنڈ سعود الرحمان، ڈائریکٹر لیگل ورکرز ویلفیئر فنڈ فیصل طارق، ڈائریکٹر ڈی پی ادارہ شماریات محمد احتشام، ایڈیشنل ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن) ایف آئی اے امیر نواز، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان محمد نعیم بازئی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر میڈیکل اسٹور ڈیپو بلوچستان ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ سیالکوٹ امیرہ پرویز، وزارت تجارت میں تقرری کے منتظر زاہد حسین عباسی، ڈائریکٹر ٹو چیف الیکشن کمشنر خورشید عالم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ایم سی او) ای سی پی نذر عباس، ڈی جی او ایم آپریشنز بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فواد نواز کیانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایف آئی اے بلوچستان سعید احمد میمن، سی ڈی اے ایگزیکٹو کیڈر کے عطاء اللہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا داؤد خان بھی شامل ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ،سینئر مینجمنٹ کورس 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک جاری رہے گا جبکہ تمام نامزد افسران کو 16 جنوری 2026 تک متعلقہ نیپا میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید