کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں مکیش امبانی کی ریلائنس کے شیئرز میں شدید مندی، 36 کھرب روپے نقصان ہوگیا، زوال کی بڑی وجہ میڈیا رپورٹس میں روسی تیل سے متعلق دعوے ، سرمایہ کاروں میں عدم اعتماد پیدا ہو گیا۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز حالیہ دنوں میں شدید مندی کا شکار ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 36 کھرب روپے (تقریباً 12–13 بلین ڈالر) کم ہو گئی، یعنی شیئرز میں 5–8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔