• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں، ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تیل کی کمپنیاں وینزویلا سے نہیں بلکہ امریکا سے تیل کی خریداری کیلئے براہ راست ڈیل کریں گی ، وینزویلا میں 100ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں تیل کی بڑی کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تیل کمپنیوں سے وینزویلا کے تیل اور تیل کی قیمتیں کم کرنے پر بات چیت کررہے ہیں ، امریکی تیل صنعت کے کئی بڑے نام وائٹ ہاؤس میں جمع ہیں ، ایک آئل ٹینکر پکڑا جو ہماری منظوری کے بغیر وینزویلا جارہا تھا ، وینزویلا کی طرف سے کل ہمیں 30ملین بیرل تیل دیا گیا تھا ، وینزویلا میں کون سی تیل کمپنیاں جائیں گی یہ فیصلہ ہم کریں گے، آئندہ ہفتے تیل کی کمپنیوں کے عہدیداروں کیساتھ ایک اور ملاقات کریں گے ،ملاقات طویل مدتی تعلقات ، سلامتی اور وینزویلا کے عوام کی ترقی کیلئے ہوگی ،وینزویلا کی تیل کی صنعت کو کس طرح دوبارہ اٹھایا جائے اس پر بات ہوگی ۔روس اور چین ہم سے تیل خرید سکتے ہیں ۔وینز ویلا کی تیل کی صنعت کو کس طرح دوبارہ تعمیر کیا جائے گا،اس پر بات ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید