اسلام آباد (کامرس رپورٹر) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردیا ہے، نئی شرح کا اطلاق 9جنوری سے کر دیاگیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 4بیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد 10.64فیصد سے بڑھا کر10.68فیصد کردی گیا ہے، ساروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 4بیس پوائنٹس کے اضافے کے بعد 9.92فیصد سے بڑھا کر 9.96فیصد ، ساروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 4بیس پوائنٹس کے بعد 9.92فیصد سے بڑھا 9.96فیصد ،ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی شرح 23بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 11.31فیصد سے کم کر کے 11.08فیصد، بہبود سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 24بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے12.48فیصد،پنشنرز بینفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 24بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے12.48فیصد، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 24بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 12.72فیصد سے کم کرکے 12.48 فیصد،ریگولرانکم سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 36بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.92فیصد سے کم کرکے 10.56فیصد،سپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح 10.60فیصد سے کم کرکے 10.20فیصد، سپیشل سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 40بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد 10.60 فیصد سے کم ہوکر10.20فیصد اورسیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 50بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9.50فیصد سے کم ہوکر9فیصد کر دی گئی۔