اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کی جانب اہم پیشرفت ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جیاسپیکٹرم کی نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم جاری کردیا ، ، پی ٹی اے نے جمعہ کی رات وفاقی حکومت کے پالیسی ڈائریکٹو اورپی ٹی اے(ری آرگنائزیشن) ایکٹ 1996 کی متعلقہ دفعات کے تحت انفارمیشن میمورنڈم (آئی ایم )جاری کیا، فائیو جی کیلئے 6 بینڈز میں کل 597.2 میگا ہرٹزسپیکٹرم نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا، جس میں 700میگا ہرٹزبینڈ میں 30 میگا ہرٹزسپیکٹرم ، 1800میگا ہرٹزبینڈ میں 7.2 میگا ہرٹزسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔