ریاض (شاہد نعیم) یمن میں باغی گروپ ایس ٹی سی کے سعودیہ میں مذاکرات ، تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جنوبی یمن کے علیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے سدرن ٹرانزیشنل کونسل کی تحلیل جرتمندانہ اقدام قرار دیا ہے،یمنی گروپوں کا ریاض میں منعقد ہونے والے اجلاس سے یمن مسئلہ کا جامع حل نکلنے کا امکان ہے۔