کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نےدسمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.6ارب امریکی ڈالر وطن بھیجے جوکہ گذشتہ سال دسمبر کی نسبت 16.5فیصد اور گذشتہ ماہ نومبر کی نسبت 12.6فیصد زیادہ ہیں ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مجموعی آمد 3.59 بلین ڈالر رہی۔