• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کے حصول کیلئے فروخت کا دباؤ برقرار، 1133 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے کاروباری ہفتےکا اختتام مندی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس میں1133پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 85ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی،56.10 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 94ارب 34کروڑ 29لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم میں بھی 29.90فیصد کی کمی ریکارڈ،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی اورانڈیکس 637پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 86ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تاہم جلد ہی منافع کی خاطر فروخت کا دباؤبڑھنے سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور پہلے ہاف کا اختتام 800پوائنٹس کی مندی پر ہوا،جمعہ کو دوسرے ہاف میں بھی منافع کی خاطر فروخت کا رحجان جاری رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 1843 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 84ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1133.34پوائنٹس کی کمی سے 185543.01 پوائنٹس سے کم ہو کر 184409.67پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس 404.12 پوائنٹس کی کمی سے 56293.88 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 501.36 پوائنٹس کی کمی سے 110382.58 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کےشیئر زکا کاروبار ہوا،162 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 50 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 94 ارب 34 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار روپے کی کمی سے 20768 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم 40 کروڑ ایک لاکھ 33 ہزار شیئرز کی کمی سے 103 کروڑ 38 لاکھ 52 ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا، جمعہ کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے فوجی فوڈ،ہیسکول پیٹرولیم،میڈیا ٹائم،بینک مکرمہ اور بینک آف پنجاب سر فہرست رہے۔
اہم خبریں سے مزید