کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ وزیر اعلیٰ کے پی کے کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہےحکومت سندھ جمہوری اقدار پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صوبے میں فری موومنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے سندھ آمد پر حکومتِ سندھ کی جانب سے انہیں خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں صوبے میں سیاسی و سرکاری سرگرمیاں انجام دینے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی سرگرمی قانون کی خلاف ورزی یا عوام کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنے۔