کراچی (نیوز ڈیسک)بل گیٹس طلاق کا مالی تصفیہ،سابقہ اہلیہ کے فاؤنڈیشن کو 22.4کھرب (تقریباً 7.9ارب ڈالر) ادا ئیگی۔مائیکروسافٹ کے بانی اور میلندا کی طلاق 2021میں ہوئی تھی، مالی پہلوؤں کی تفصیلات اب سامنے آ گئیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے معروف ارب پتی بل گیٹس کی طلاق کے مالی پہلوؤں کی تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے، جن کے مطابق انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ میلندا فرنچ گیٹس کے نجی فاؤنڈیشن کو تقریباً 7.9 ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے ڈیل بُک کی رپورٹ کے مطابق یہ ادائیگی طلاق کے تصفیے کا حصہ تھی اور اسے اب تک عوامی سطح پر ریکارڈ ہونے والی سب سے بڑی فلاحی منتقلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔