کراچی(نیوز ڈیسک)بیٹے کا نام بھارتی سائنسدان اور بیٹی کا ویڈیو گیم پر رکھا؛ ایلون مسک،ایلون مسک کے جڑواں بچے اسٹرائیڈر سیکھر اور کومیٹ ایژر نومبر 2021میں پیدا ہوئے تھے۔ ایلون مسک جو اپنی فیملی کو کم ہی دنیا کے سامنے متعارف کراتے ہیں، پہلی بار اپنے جرواں بچوں کو سامنے لے آئے تاہم چہرہ اب بھی مخفی رکھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی جڑواں اولاد کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔