اسلام آ باد (نیو ز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ، اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز متروکہ وقف املاک بورڈ کا دورہ کے موقع پرکہی ،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے وفاقی وزیرکو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ اقلیتی مذاہب کے مقدس مقامات کے تحفظ، دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہےاور بورڈ کی زیر نگرانی سکھ، ہندو اور دیگر اقلیتی برادریوں کے مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش، سہولیات کی فراہمی اور یاتریوں کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔