• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوہو بانی ویمبو کی طلاق، بھارتی کاروباری دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک)زوہو کے بانی شری دھر ویمبو کی طلاق،بھارتی کاروباری دنیا کی مہنگی ترین علیحدگی کا امکان،امریکی عدالت کا 476ارب روپے کا بانڈ جمع کرانیکا حکم،ویمبو کا کہنا ہے کہ زوہو میں میرا حصہ صرف 5 فیصد رہا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق زوہو کے بانی اور شریک چیئرمین شری دھر ویمبو کی امریکا میں جاری طلاق کی قانونی کارروائی ایک بڑی اور غیر معمولی مالی تنازع کی شکل اختیار کر چکی ہے، جسے ممکنہ طور پر کسی بھارتی صنعت کار کی سب سے مہنگی طلاق قرار دیا جا رہا ہے۔ کیلیفورنیا کی عدالت نے خدشات کے پیش نظر ویمبو کو 1.7ارب ڈالر (تقریباً 476 ارب روپے) کا بانڈ جمع کرانے کا حکم دیا ہے تاکہ ازدواجی اثاثوں کی منتقلی اور تقسیم کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید