جدہ (شاہد نعیم)پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی نئی چار منزلہ عمارت کا افتتاح کریں گے ، قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ دنیا میں سب سے بڑی بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی میں سے ایک کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر، فلاحی اور پاسپورٹ سے متعلق سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔