کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم محمد علی کاروبار کی آڑ میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا ہے۔ملزم نے سائرہ ٹریڈنگ کمپنی کے نام پر کچن ویئر کا کاروبار ظاہر کیا۔گرفتار ملزم مختلف بینکوں میں متعدد اکاؤنٹس، اسٹرکچرڈ ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں ملوث پایا گیا ۔