اسلام آباد(تنویر ہاشمی)ایف بی آرنے کرپشن ، بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہونےپر کلکٹریٹ آ ف کسٹم ائر پورٹ لاہور میں تعینات کسٹم کے گریڈ 17کے سپریٹنڈنٹ محمد آصف نواز اور کراچی ائر پورٹ پر تعینات کسٹم کےگریڈ16کے پریونیٹو آفیسرسید ارشد علی کو بڑی سزا دیتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیاگیا ہے۔