• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے افسران و اہلکار اپنی سرکاری گاڑیوں کے ای چالان کی رقم خود ادا کرنے کے پابند

کراچی (اسد ابن حسن)ایف آئی اے افسران و اہلکار اپنی سرکاری گاڑیوں کے ای چالان کی رقم خود ادا کرنے کے پابند۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ ادارے کے تمام افسران اور اہلکار جو سرکاری گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں اگر ان کا قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان ہوتا ہے تو اس کی رقم وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے نہ کہ ادارہ۔
اہم خبریں سے مزید