• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خطرہ، چین، روس، ایران کی جنوبی افریقی پانیوں میں ’’بریکس پلس‘‘ بحری مشقیں

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی خطرہ ،چین، روس اور ایران کی جنوبی افریقی پانیوں میں ’بریکس پلس‘ بحری مشقیں، مقصد بحری تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کی حفاظت، ٹرمپ کے بریکس ممالک پرامریکا مخالف پالیسیوں کے الزامات ، یہ مشقیں غیر سیاسی اور دوستانہ ہیں، جنوبی افریقہ ، بریکس پلس میں برازیل، مصر، انڈونیشیا، سعودی، ایتھوپیا، امارات بھی شامل،برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین، روس اور ایران نے جنوبی افریقہ کے پانیوں میں ’بریکس پلس‘ کے تحت ایک ہفتے کی مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں، جن کا مقصد بحری تحفظ کو فروغ دینا اور سمندری اقتصادی سرگرمیوں کی حفاظت کرنا بتایا گیا ہے۔ بریکس پلس، جو برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے ابتدائی گروپ کی توسیع ہے، اب چھ دیگر ممالک بشمول مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کرتا ہے، جبکہ برازیل، مصر اور ایتھوپیا کو مبصر کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے واضح کیا ہے کہ یہ مشقیں سیاسی نہیں ہیں اور امریکہ کے خلاف دشمنی کا مقصد نہیں رکھتیں۔
اہم خبریں سے مزید