لاہور (این این آئی) 2025ء میں جنسی جرائم کی مفصل رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں 41خواتین اور بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد قتل کی وارداتوں میں لاہور اور راولپنڈی سرفہرست رہے، جہاں 6، 6خواتین کو جنسی استحصال کے بعد قتل کیا گیا۔ جبکہ خانیوال اور وہاڑی میں 3، 3خواتین جبکہ جہلم میں 2خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ صرف جولائی میں خواتین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے ریکارڈ پر مرتب اس رپورٹ کی بنیاد پر کرائم میپنگ اور جنسی جرائم میں ملوث افراد کا رجسٹر تشکیل دے کر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔