• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل، جھنگ شاہی اسٹیشن پر گھنٹوں کھڑی رہی، مسافر سخت پریشان

کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) قراقرم ایکسپریس انجن فیل ہونے کے باعث جھنگ شاہی اسٹیشن پر گھنٹوں کھڑی رہی، جس کے مسافر سخت سردی کےعالم میں رات گئے تک امداد کے منتظر تھے، جن کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق 41اپ قراقرم ایکسپریس ہفتے کو 15منٹ تاخیر سے سہہ پہر سوا 3 بجےکراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تو اس میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت سیکڑوں مسافر سوار تھے، لیکن ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد ٹرین جب جھنگ شاہی اسٹیشن سے کچھ دور تھی تو اس کے انجن میں خرابی شروع ہوگئی، تاہم انجن ڈرائیور اسے بمشکل تمام جھنگ شاہی اسٹیشن تک پہنچانے میں کام یاب ہوگیا، مگر وہاں پہنچ کر انجن مکمل طور بند ہوگیا اور ٹرین کو جھنگ شاہی اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ٹرین میں سوار بعض مسافروں نے رات 10بجے جنگ کو فون کرکے بتایا کہ متاثرہ قراقرم ایکسپریس قریباً 5گھنٹے سے جھنگ شاہی اسٹیشن پر موجود ہے، جہاں سخت سردی کے عالم میں ان کا کوئی پرسا ن حال نہیں! بچے ، بوڑھے اور خواتین اس صورت حال میں شدید پریشان ہیں، ٹرین میں پانی ختم ہوچکا ہے، جس کے باعث واش روم بھی استعمال نہیں کئے جاسکتے۔
اہم خبریں سے مزید