• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے زیر کرلیا

ودودرا (جنگ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں چار وکٹ سے زیر کرلیا۔ ہوم سائیڈ نے 301 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے حاصل کرلیا۔ اتوار کو نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 300 بنائے۔ ڈیرل مچل نے 71 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہینری نکولز 62 اور ڈیون کانوے 56 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی۔ بھارت کی جانب سے ہرشیت رانا ، پراشد کرشنا اور محمد سراج نے دو دو شکار کیے ۔ جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کیویز کی فتح کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔ ویرات کوہلی نے 91 گیندوں پر 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شبمن گل نے 71 گیندوں پر 56 رنز بنائے جبکہ شیریاس ائیر نے 47 گیندوں پر 49 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ روہت شرما 29 گیندوں پر 26 رنز اسکور کیے۔ میچ کے اختتام پر کے ایل راہول 21 گیندوں پر 29 ناقابلِ شکست رنزاور ہرشیت رانا نے 23 گیندوں پر 29 رنز قیمتی ثابت ہوئے۔ بھارت نے 49 اوورز میں چھ وکٹ پر 306 اسکور کرکے میچ جیت لیا ۔ کائل جیمیسن نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 41 رنز دے کر چار وکٹ لیے۔ ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

اسپورٹس سے مزید