• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب اور حیدرآباد ویٹرنز ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا نمائشی ہاکی میچ پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب نے جیت لیا ۔ اولمپئین سید سمیر حسین نے ہیٹ ٹرک کی ، سابق انٹرنیشنل آصف احمد خان نے دوجبکہ کپتان قمر ابراھیم اور سمیر سلیم نے ایک ایک گول کیا۔ حیدرآباد ویٹرنز کلب کا واحد گول محمد ضیغم نے اسکور کیا ۔
اسپورٹس سے مزید