سڈنی (جنگ نیوز)پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ابتدا میں عالمی نمبر دو ایگا شوئیانٹیک کو بیلنڈا بینچچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ہبرٹ ہرکاچ نے اسٹین واورِنکا کو ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن مکسڈ ڈبلز میں کاتارزینا کاوا اور یان زیلنسکی نے بینچچ اور جیکب پال کو 4-6، 3-6 سے شکست دے کر پولینڈ کو 2-1 سے فتح دلائی۔ یہ پولینڈ کی تیسری کوشش میں پہلی کامیابی ہے۔