• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹرینیں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے کے نیٹ ورک پر چلنے والی مسافر ٹرینیں سندھ اور پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ایک سے 7گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوکر رہ گئی ہیں جس سے ٹرینوں کا معمول کا شیڈول درھم برھم ہو کر رہ گیا ہے اور مسافروں کو شدید سردی کےباعث مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ذرائع کے مطابق اتوار کے روز بھی کراچی ، کوئٹہ اور دیگر شروع سے آنے اور جانے والی مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں کراچی سے لاہور آنےوالی قراقرم ایکسپریس ، کراچی ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس ، گرین لائن ، خیبر میل ، تیز گام ، شالیمار ایکسپریس ، اور کوئٹہ سے لاہو رآنے والی جعفر ایکسپریس ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچیں ریلوے انتظامیہ کیا کہنا ہے کہ دھند کے باعث ٹرینو ں کا شیڈول متاثر ہے جیسے ہی موسم بہتر ہو گا تو ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق رواں دواں ہوں گی ۔لاہور: کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید