• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری منصوبے میں لاکھوں روپے مالی بدانتظامی پر پکرٹ کا افسرمعطل

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ادارے پاکستان کونسل فار رینیو ایبل انرجی ٹیکنالوجیز (پکرٹ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکاؤنٹس) طارق رحیم کو سرکاری منصوبے کے اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی مالی بدانتظامی کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اکائونٹس) طارق رحیم کو فوری طور پر عہدے سے معطل کیا گیا ہے ، پکرٹ حکام کے مطابق طارق رحیم نے ادارے کے منصوبے فاسٹ ٹریک کنسٹرکشن آف لیب بلڈنگ کے مالی معاملات میں مبینہ طور پر بے ضبطگیاں کیں۔

ملک بھر سے سے مزید