اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے کردار اور ذمہ داریوں پر بریفنگ مانگ لی، چیئرمین پی ٹی اے ضلع کی سطح پر انٹرنیٹ لائسنس کے اجرا پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، ڈی جی این سی سی آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے غیر قانونی کال سینٹرز سے مبینہ طور پر ماہانہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات اور اس حوالے سے کی گئی کارروائی پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت (آج)پیر کو پارلیمنٹ لاجز کے اولڈ پپس ہال میں ہو گا ، جس میں ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے اہم و حساس معاملات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔