• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رکاوٹوں کے باوجود جلسہ،PP کی فسطائیت یاد رہے گی، ڈی چوک کیلئے عمران کی کال کا انتظار، وزیراعلیٰ KP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواسہیل آفریدی نےکہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، سندھ حکومت کی فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی‘عوام ڈی چوک جانے کوتیار ہے ‘ عمران خان کی کال کا انتظار ہے‘ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے‘ ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ قوم کے لیڈر کو بلا جواز جیل میں رکھیں‘ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اجرک کی بے حرمتی کی ہے۔ قوم سندھ حکومت کو معاف نہیں کرے گی‘اس امر کا اظہار انہوں نے اتوارکی شب باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سہیل آفریدی گڈاپ ٹاؤن سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کارکنان کے ہمراہ جناح گراؤنڈ پہنچے۔ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کر کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی۔الآصف اسکوائر، لیاری ایکسپریس وے کے مختلف انٹرچینجز، گلبائی اور بلدیہ ٹاؤن سے مزارِ قائد کی جانب آنے والے راستوں پر سخت رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔اپنے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ خیبرپختو نخوا میں اگلا پڑاؤ رکھیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام ملک بھر میں پہنچائیں گے‘سندھ بالخصوص کراچی کے لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ،عوام نے نکل کر ثابت کیا قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو سوچ رہے تھے عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی وہ آکر دیکھ لیں۔سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں‘عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسے کو کامیاب بنایا۔

اہم خبریں سے مزید