کراچی (رفیق مانگٹ) دنیا بھر میں طویل زندگی کی سائنسی اور مالی دلچسپی میں اضافہ، طویل عمری معیشت 75503کھرب 88ارب روپے تک پہنچنے کی توقع، عالمی رہنماؤں کی بایوٹیکنالوجی، اینٹی ایجنگ تحقیق میں بڑی سرمایہ کاری بایوٹیکنالوجی سے انسان 150 سال تک زندہ رہ سکتا ہے، چینی صدر، روسی صدر لوگ جوان تر رہ سکتے ہیں، یہاں تک کہ لافانی ہو جائیں، موت کے شعور نے مجھے مکمل زندگی جینے کی ترغیب دی، ہالی وڈ ہدایتکارہ، ہم یہاں کیوں ہیں؟ زندگی کا مطلب کیا ہے؟ موت زندگی کے اہم جوابات کی تلاش میں، ٹائم میگزین میں شائع مضمون کے مطابق دنیا بھر میں طویل زندگی کے لیے سائنسی اور مالی دلچسپی بڑھ رہی ہے، سلیکون ویلی کے کاروباری حضرات اور عالمی رہنما بایوٹیکنالوجی، اینٹی ایجنگ تحقیق اور کرایوجینکس میں بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔