لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی25فروری کو اسرائیل کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ان کی تیسری مدتِ حکومت میں اسرائیل کا پہلا دورہ ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی یہودی تنظیموں کی کانفرنس میں مودی کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے نریندر مودی اسرائیل آ رہے ہیں جس میں اسرائیل اور بھارت کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں پر بات چیت ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔