اسلام آباد( نیو زرپورٹر)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ آسٹریا کی تکنیکی مہارت اور پاکستان کی متحرک منڈی اور نوجوان افرادی قوت کے درمیان قدرتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، کاروباری روابط کے فروغ، ادارہ جاتی تعاون اور مسلسل سیاسی روابط کے ذریعے نہ صرف آسٹریا بلکہ پورے یورپی خطے میں ترقی، روابط اور طویل المدتی معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہونگے، پیر کو سینیٹراسحاق ڈار نے ویانا میں منعقدہ پاکستان آسٹریا بزنس رائونڈ ٹیبل سے افتتاحی خطاب کیا۔