• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی کا تحفہ دے دیا، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پیٹرول 5روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 32پیسے مہنگا کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے مہنگائی کے خاتمے کی بجائے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ انہوں نے رمضان المبارک سے قبل پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے اقدام کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حکومت نے ماہ رمضان سے پہلے مہنگائی بڑھانے کا تحفہ دے دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید