• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم متحد، انتشار کی باتیں درست نہیں، شعبے نشرو اشاعت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ نشرو اشاعت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم متحد ہے ، پارٹی میں کوئی انتشار نہیں،اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شعبے نشرو اشاعت کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد کاعوامی اجتماع کامیاب تھا جس میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور منتخب نمائندوں نے بڑی تعداد میں شر کت کی جو پارٹی میں اتحاد کی شان دار مثال ہے،عوامی احتجاجی اجتماع میں انچارج سی او سی فرقان اطیب کے علاوہ رکن قومی اسمبلی پروفیسر علیم خان، ارکان سندھ اسمبلی محمد دانیال، ریحان اکرم، رانا شوکت، فہیم پٹنی، سابق رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری، جوائنٹ انچارج سی او سی چاند بھائی، جوائنٹ انچارج سی او سی آغا ذاکر بھی نہ صرف شریک تھے بلکہ اسٹیج پر بھی موجود تھے، یہ تمام افراد ہمیشہ سے ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ تھے اور ہیں ان کا پی ایس پی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔
اہم خبریں سے مزید