کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں ہجرتِ نبوی ﷺ کے تاریخی راستے کا افتتاح، علیٰ خُطاہ منصوبہ 470کلومیٹر پر محیط، مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک 11اہم مقامات شامل ،مدینہ میں ہجرت: نبی کریم ﷺ کے نقشِ قدم پر کے عنوان سے خصوصی نمائش اور ورچوئل ریئلٹی تجربہ پیش۔ العربیہ انگلش کے مطابق سعودی عرب نے علیٰ خُطاہ منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت ہجرتِ نبوی ﷺ کے 470 کلومیٹر طویل تاریخی راستے کو ازسرِنو اجاگر کیا گیا ہے جو مکہ مکرمہ سے تک مدینہ منورہ تک پھیلا ہوا ہے اور 11 اہم تاریخی مقامات پر مشتمل ہے۔