• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں پی ٹی آئی والوں کا شدید سردی بارش کے باوجود بھرپور مظاہرہ

پیرس ( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شدید سردی اور موسلادھار بارش کے باوجود بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں پارٹی قائد کی بگڑتی ہوئی میڈیکل صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس احتجاج میں فرانس بھر سے پاکستانی کمیونٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے عمران خان کے بنیادی انسانی حقوق، بہتر طبی سہولیات اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کے دوران فضا ایک ہی فلک شگاف نعرے سے گونجتی رہی:“آنکھ کے بدلے آنکھ — عمران خان کو رہا کرو!”شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے ساتھ کسی قسم کی لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ مظاہرے میں پی ٹی آئی یورپ کے سینئر راہنما یاسر قدیر اور دیگر راہنما پیش پیش تھے مظاہرہ گئی گھنٹوں جاری رہا ۔
اہم خبریں سے مزید