• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، خیبر اور ڈی آئی خان سیکورٹی فورسز کا آپریشنز، 9 دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی

پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان (کرائم رپورٹر، نمائندہ جنگ) پشاور، خیبر اورڈی آئی خان میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران9دہشت گردوںکو ہلاک اورتین زخمی دیا گیا ،ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی وارداتوں کے غرض سے موجود تھے۔آپریشن کئی دنوں پر مشتمل مسلسل نگرانی اور خوارج کی نقل و حرکت کی باریک بینی سے نشاندہی، خوارج کے تین مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے ایک اطلاع پر ٹپوسانو باچا قبرستان ظاہر گھڑی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں انتہائی مطلوب 3دہشت گرد مارے گئے تاہم ان کے کچھ ساتھی آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید