• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بنگلا دیش کشیدگی، کرکٹ سفارت کاری کے بجائے سیاسی ہتھیار بن گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت، بنگلہ دیش کشیدگی، کرکٹ سفارت کاری کے بجائے سیاسی ہتھیار بن گئی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکم پر مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالا گیا، مستفیض نے پی ایس ایل میں شمولیت اختیار کرلی، بنگلہ دیش نے ردعمل میں IPL نشریات پر پابندی لگائی، معاملہ آئی سی سی میں پہنچ گیا، ورلڈ کپ میچز پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا، ماہرین کے مطابق بھارت کرکٹ میں طاقت کو سفارتی دباؤ کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی نے کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کی نمایاں مثال بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل 2026 سے سیاسی وجوہات کی بنا پر باہر کیا جانا ہے؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انہیں ریلیز کیا، جس کے بعد مستفیض پاکستان سپر لیگ میں شامل ہو گئے، بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی اور معاملہ آئی سی سی تک جا پہنچا، جبکہ ڈھاکا نے سکیورٹی خدشات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے باہر کرانے کی بات بھی کی۔ مبصرین کے مطابق بھارت اپنی مالی اور انتظامی طاقت کے ذریعے کرکٹ کو سفارتی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید