• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ٹی 20 رینکنگ پاکستان ساتویں نمبر پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، تازہ ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ ون ڈے میں اس کی پوزیشن چوتھی ہے، ٹی 20 میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی ، سری لنکا 8 ویں، بنگلہ دیش 9 ویں اور افغانستان 10 ویں نمبر پر ہے۔ون ڈے کی عالمی رینکنگ میں بھی بھارت پہلے نمبر پر قابض ہے، نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ون ڈے میں ، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی پوزیشن پر ہے۔ افغانستان 7 ویں ، انگلینڈ 8 ویں، ویسٹ انڈیز 9 ویں اور بنگلہ دیش 10 ویں نمبر پر ہے۔
اسپورٹس سے مزید