• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کی جنگ خود لڑنی ہے، آزادی پلیٹ میں سجا کر نہیں ملے گی، وزیراعلیٰ کے پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ہم انسان ہیں‘ ہماری دھرتی پر ہمارے حقوق ہیں۔ سپریم کورٹ ایک مقبرہ ہے ہم مجاور نہیں بنیں گے جبکہ وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور 27ویں آئینی ترمیم سے پہلے ہمارے الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا‘میں احتجاجی سیاست کاچیمپئن ہوں‘ یہ باہر جزائر خریدتے ہیں لیکن ہم نے یہیں رہنا ہے یہی مرنا ہے‘ہم نے ان کا رستہ روکنا ہے‘ ہمیں اپنے حقوق کے لئے لئے خود ہی جنگ لڑنی ہے، ہمیں آزادی پلیٹ میں سجا کر نہیں ملے گی، اگر ہم آواز نہیں اٹھائیں گے تو پھر ہم پر مزید دباؤبڑھایا جائے گا۔پیرکو سندھ ہائیکورٹ بار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے سہیل خان آفریدی کاکہناتھاکہ میں نے وزیر اعلی بنتے ہی وفاقی اور پنجاب حکومت کو خطوط لکھے، نہ حکومت نے جواب دیا نہ عدلیہ نے انصاف دیا، تو احتجاج کا راستہ ہی رہ جاتا ہے۔علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے پیر کو پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پرحاضری دی۔انہوںنے مزار قائد پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔

اہم خبریں سے مزید