• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری آج سے 16 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کرینگے

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری آج 13سے 16جنوری تک مملکت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے، پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔دورے کے دوران صدر مملکت بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کر ینگے،ملاقاتوں میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
اہم خبریں سے مزید