کراچی(رفیق مانگٹ)سی پیک اور سرحدی معاملہ:علاقہ چین کا، تعمیرات جائز، بیجنگ،اپنی سرزمین پر انفرااسٹرکچر ہمارا حق ہے، بھارتی اعتراضات پر چین کا سخت جواب، کشمیر پر چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں، سی پیک متاثر نہیں ہوگا، ماؤ نِنگ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا میں سرحدی تنازع اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) پر اٹھنے والے سوالات کے جواب میں چین نے سخت اور واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ علاقہ چین کی خود مختار سرزمین کا حصہ ہے اور وہاں انفرااسٹرکچر کی تعمیر اس کا جائز حق ہے۔ بیجنگ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ سی پیک ایک خالصتاً اقتصادی منصوبہ ہے، جس کا کشمیر تنازع سے کوئی تعلق نہیں اور اس معاملے پر چین کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔