کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان جے ایف-17تھنڈر طیاروں کی فروخت کے معاہدے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور ایسے کسی بھی معاہدے میں چین کی مرضی بھی شامل ہوگی۔پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے ایک انٹرویو میں بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ مشترکہ طور پر پاکستان اور چین کی جانب سے بنائے گئے لڑاکا طیارے جے ایف-17 تھنڈر کی فروخت کے معاہدے پر متعدد ممالک سے ’مذاکرات‘ ہو رہے ہیں۔’یہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور اس میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ (ان طیاروں میں) بہت سارے ممالک کی دلچسپی ہے۔‘فروخت کےمعاہدے میں چین شامل ہوگا، صرف دوست ممالک کو طیارے بیچیں گے۔